لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ ہے کہ عوام کے تمام تر بنیادی مسائل ترجیحی بنیادی پر حل ہورہے ہیں ن لیگ حکومت عوامی مسائل کے فوری حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں آئے حلقے کے لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔
حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ ملک کو اندھیروں اور عدم استحکام پیداکرنیوالے لیٹروں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکاہے ، وہ عوامی مجرم ہیں جن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔
اب وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ لٹیرے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ، پی ٹی آئی کے ناکام خان صرف و صرف عوام کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
ان کی ملکی ترقی و خوشحالی کی دشمن حرکتوں کو عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتی، اس موقع پر ان کے فرزند مہد قیصر بٹ، مستحسن رضا، اویس و دیگر بھی موجود تھے۔