امریکا (جیوڈیسک) مسلسل دو سال جارجیا کے گورنر رہنے والے سونی پرڈیو کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں آج سیکریٹری زراعت کے طور پر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔
سینئر حکام کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکریٹری زراعت کے طور پر جارجیا کے سابق گورنر سونی پرڈیو کو نامزد کرنے کا امکان ہے،جس کے بعد ٹرمپ کی کابینہ مکمل ہو جائے گی۔
ستر سالہ سونی پرڈیو ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ کے زرعی ایڈوائزری کمیٹی کا حصہ رہ چکے ہیں اور جارجیا کے 2003 سے 2011 تک دو بار گورنر رہ چکے ہیں ،جس کے بعد انہوں نے ایک تجارتی فرم قائم کر لی تھی۔