جھنگ کی خبریں 19/1/2017

Speech

Speech

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر وفاق المد ارس مو لانا سیلم اللہ خان، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا عبد الحفیظ مکی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ ان کی وفا ت سے ہونے والا خلا صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دینی مدارس اور اسلام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا قاری محمد عثمان طارق نے اپنی ایک تعزیعتی بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا مولانا سلیم اللہ خان نے دینی مدارس کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں اور تاحیات وفاق المدارس کی سربراہی کی ان کی وفات کے بعد علمائے حق اور طلباء ایک مشفق سرپرست اور شجرسایہ دار سے محروم ہو گئے ہیں ۔ جبکہ مولانا عبدالحفیظ مکی کی انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے لئے مثالی خدمات بے نظیر ہیں انہوں نے مرحومین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری پاکستان علماء کونسل مولانا عبدالعلیم حقانی، مولانا صابر نواز سیکریٹری اطلاعات اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سیف اللہ چشتی بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامی جمعیت طلباء کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ ایکسپو کا انعقاد19جنوری کو سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں ہوگا۔ یہ بات حسن بلال ناظم اسلامی جمعیت طلباء جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپومیں شہر کے تمام معروف تعلیمی اداروں کے ذہین طلبہ میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سائنسی نمائش کا اہتمام بھی کیاگیا ہے جس میں طلباء مختلف ماڈلز پیش کریں گے ۔ایکسپو میں ورکشاپ اور نیلام گھر بھی ہوں گے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلباء پاکستان محترم صہیب الرحمن ہوں گے جبکہ دیگر مہمانان میں سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلباء پنجاب سعد بن ہارون ، معروف ادیب اور ٹرینر اخترعباس بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم کے کلرک بادشاہ محمد خالداور محمد پرویز مبینہ کرپشن کے باوجود اعلیٰ افسران کے منظور نظر ہونے کے باعث اپنی مرضی سیٹوں پر براجمانذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے دو کلر ک محمد خالد جوکہ ایجوکیشن کمپلیکس ٹوبہ روڈ میں تعینات ہے لیکن عرصہ ایک سال سے چک شمالی میں کام کر رہا ہے اوراسی طرح کلرک محمد پرویزجو کہ کاغذات میں چک شمالی میں تعیناتی کے باوجو د ایجوکیشن کمپلیکس میں کام کررہا ہے دونوں کلر ک صاحبان حکومتی پالیسی کے برخلاف افسران کے منظور نظر ہونے کی وجہ سے اپنی مرضی کی نشستوںپر براجمان ہیں محمد خالد پرویز مبینہ طور پر غریب بچوں کے وظیفوں کی رقم دیدہ دلیری کے ساتھ خرد بر کر لیتا ہے اسی طرح اسکول میں سرکاری طور پر تعینات خواتین اساتذہ بھی سرکاری اسکول چک شمالی میں خود پڑھانے کی بجائے اپنی جگہ پر نجی معلمات رکھیں ہوئیں جبکہ کلر ک محمد خالد بھی مبینہ طور ریکارڈ اور فنڈ کی ہیر اپھیری میںملوث ہے لیکن اس کے باوجود ان تمام افراد کے خلاف اب تک کوئی کاروائی عمل میںنہیںلائی گئی جب اس بارے میںان سے دریافت کیا گیا تو انہوں الزام لگایا کہ وہ مبینہ طور تمام افسران کو حصہ دیتے ہیں لہذا ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی عوامی اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسکول اور ان کلرکوں کے زیر تصر ف ریکارڈ کا سیل کر کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر)اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖو حق باہو کانفرنس شفقت شہید گرائونڈ میں منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت جانشین سلطان الفقر سلطان محمد علی نے کی ۔ تقریب میں معززین علاقہ سمیت ہزاروں عاشقان رسول ۖاور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ ہماری نجات حضور ۖ کی اتباع میں ہے اور اتباع محبت کے بغیر نہیںآسکتی ۔ حضور ۖ کا ذکر ، سیرت، حدیث ، اہلبیت ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے ۔ مسلمان کی اصل طاقت رسول اللہ ۖ سے محبت ہے ۔ جب انگریز برصغیر پاک و ہند سے جانے لگا تو جاتے ہوئے مسلمانوں میں نفرتیں پھیلا کر گیا۔ تاکہ مسلمان آپس میں ٹکرا جائیںاور روحانی طور پر مسلمانوں تباہ و برباد ہوجائیں ۔ حضور کی اتباع ہم پر لازم ہے اور اتباع محبت سے آتی ہے ۔ اگر ہم حضور اکرم ۖ سے محبت کرتے ہیں تو سنت نبویۖ پر عمل کرنا چاہیے۔ آخر میں صاحبزادہ سلطان محمدعلی نے پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی و امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ(تحصیل رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان کی ہدایات پرچیف افسر رانا غلام دستگیر خان، سپرنٹنڈنٹ ضلع کونسل غلام عباس حسنانہ کی نگرانی میں بنائی گئی ٹیم نے ضلع کونسل کے ملکیتی رقبہ موضع ڈولی شہید جنگل،منڈی مویشیاں میں ناجائز تجاوزات جن میں دکانیں ،ہوٹل،برلب لنک روڈ منصور سیال کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے قیمتی اراضی کو وا گزار کروایا آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کو بروقت کاروائی پر سراہا گیا۔نواب بابر خان نے ضلع کونسل کے عملہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کہیں بھی کوئی شخص ناجائز تعمیر اتی کام کرتا ہے یاسرکاری زمین پر قبضہ کرتا ہے تو اس کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔