پہلا نیشنل بینک پریذیڈینٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Football

Football

کراچی : پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق چیف سلیکٹراور انٹر نیشنل فٹبا لر کرنل یونس چنگیزی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کی انتظامیہ نیشنل بینک پر یذیڈینٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے فٹبال کھیل کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام کیا ہے اور میں اپنی اور فٹبال کے حلقو ں کی جانب سے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بے نظیر بھٹو کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر قمرعلی قریشی، غلام محمدخان، عطمت اللہ خان بھی موجود تھے کرنل چنگیزی نے کہاکہ آج ملک میں فٹبال کی سرگرمیاں بہت کم ہیں اور نیشنل بینک نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے فٹبال کھیل کو زندہ کیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تورنامنٹ سے ملک کو عظیم فٹبالر میسر آئینگے اور کہا کہ یہ ایک تاریخی ٹورنامنٹ ہوگا درین اثنا آج ٹورنامنٹ میں 2 میچز کھیلے گئے پہلے میچ جوکہ کے پی ٹی اور پاکستان پولیس کے درمیا ن تھا پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر تھا دوسرے ہاف کے 5 ویں منٹ میں کے پی ٹی نے اپنے فارورڈ محمد کے زریعے برتری حاصل کی مگر یہ برتری صرف 10 منٹ جاری رہی اور پاکستان پولیس کے فارورڈ عبدالواصف نے گول اسکورکرکے مقابلہ برابر کر دیا اور اسی اسکور پر مقابلہ برابر ی کی بنیاد پر اختتام پذیر ہوا۔

اس میچ کو زاہد حسین، شاہنواز، طا ہر علی نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر نذیر بلوچ تھے دوسرا میچ جوکہ واپڈ ا اور کر اچی یونائیٹڈ کے درمیان کھیلاگیا کراچی یونائیٹڈ نے ملک کی نامور ٹیم واپڈا کے خلاف 0-2 سے فتح حاصل کی پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا دوسرے ہاف میں کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے پہلاگول فارورڈآصف نے51 ویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول فارورڈ نعمان ڈہ ڈہ نے 79 منٹ میں کیا۔

درین اثنا میچ شروع ہونے سے قبل وزیرکھیل محمدبخش مہر کی والد ہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کرائی گئی اور دعا کی کے اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔اس میچ کو دلاور خان، سلیم فیض، فضل حسین نے سپر وائیز کیا۔

جبکہ میچ کمشنر محمدشہزاد تھے۔ 20 جنوری بروز جمعہ پروگرام 10:30 بجے پی آئی اے بمقابلہ ایس ایسن جی پی ایل جبکہ 3:00 بجے کے آرایل بمقابلہ پاکستان نیوی سے ہو گا۔

میڈیا مینجر
نیشنل بینک آ ف پاکستان اسپورٹس
03003541517=03082220321