ساؤپالو (جیوڈیسک) برازیل میں میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے سپریم کورٹ کے جج زواسکی کا طیارہ ریوڈی جنیرو میں سمندر کے قریب گرکر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں جج سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے۔
میگا کرپشن سکینڈل کے اس کیس میں برازیل کے درجنوں سیاستدانوں کے نام شامل ہیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر اور پولیس نے ایوی ایشن حکام کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایئر فورس حکام کے مطابق طیارہ اڑنے کے 80 منٹ بعد ایئرپورٹ سے 3کلومیٹر دور سمندر میں گرا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق جو حادثے کے وقت قریب ہی ایک کشتی پر موجود تھا نے میڈیا کو بتایا کہ بارش کی وجہ سے حدنگاہ انتہائی کم تھی مگر اس نے طیارے کو اونچائی سے گرتے ہوئے دیکھا۔