گیمبیا (جیوڈیسک) گیمبیا کے صدر یحیی جامع عہدہ چھوڑنے پر رضامند ہو گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملک کے امن کی خاطر صدارت چھوڑ دیں گے۔
دار الحکومت بینجل میں مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ صدر یحیی جامع عہدے سے دست بردار ہو کر ملک چھوڑ دیں گے۔ مغربی افریقہ کے مصالحت کاروں نے جمعہ کو بیس سال تک اقتدار میں رہنے والے یحیی سے کئی گھنٹوں کی ملاقات میں ان کے مستقبل پر بات کی۔
یحیی جامع کو دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں شکست ہو گئی تھی۔ ان کے جانشین آداما بارو نے گزشتہ روزپڑوسی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکارمیں حلف اٹھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ گیمبیا سے خوف کی حکمرانی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے۔
مغربی افریقہ کے ممالک نے یحییٰ جامع سے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کی جائے گی۔