کوئٹہ : مشکوک شخص گرفتار، دستی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا

Grenade

Grenade

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے تھانہ بروری روڈ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دستی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق بروری پولیس تھانے کے عملے نے کرانی روڈ سبزی منڈی سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کی تلاشی لی تو اس سے ایک دستی بم برآمد ہوا۔

دستی بم کو فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کر کے ناکارہ بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت غلام رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔