کمالیہ کی خبریں 21/1/2017

Ghulam Mustafa Manj

Ghulam Mustafa Manj

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضی سے) دونوں سیاسی پارٹیوں کا سپریم کورٹ کے باہر ہر روز کا تماشا اور ایک دوسرے کا میڈیا پر آکر ذاتیات کی بوچھاڑ کرناسپریم کورٹ کے تصدق کی پامالی ہے اور عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار تو کریں اِن خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف پاناما کیس کی سماعت سن کر اپنے اپنے مختلف قسم کے بیانات سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا پر آکر دینا شروع کر دیتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ یہ لوگ میڈیا پر آکر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اِن کو سپریم کورٹ کے تقد س کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے لہٰذا دونوں جماعتوں کو سپریم کورٹ کی سماعت سن کر باہر آکر مختلف قسم کے بیانات سے ایک دوسرے کی ذاتیات پر الفاظ کسنا اچھی روائیت نہیں اس سے پاکستان کی سیاست کے ساتھ ساتھ ملک اور عوام کی بدنامی ہوتی ہے اور عالمی میڈیا پر ملک و قوم کی عزت نہیں ہوتی لہٰذا جب تک سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ نہ سنا دے کسی بھی سیاسی پارٹی کو کسی بھی قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے اور کسی کی ذاتیات پر کوئی سوال نہیں کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے سابقہ چیف ایگزیکٹو ظہیر عباس چوہدری استعفیٰ واپس لیں گے۔ ایڈمن
کمالیہ ( نمائندہ خصوصی۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایڈمن ایم افضل چوہدری نے اپنے ایک تنظیمی بیان میں کہا ہے کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی کے سابقہ چیف ایگزیکٹو ظہیر عباس چوہدری سے بیشتر معاملات افہام و تفہیم اور فہم و فراست سے جزوی طور پر طے پا گئے ہیں۔ وہ بہت جلد ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں اپنی سوسائٹی ہذا کی رکنیت کے علاوہ ایک فعال عہدے پر اپنی پاکیزہ بصیرت اور اپنی خدادادصلاحیتوں کے ساتھ جلوہ افروز ہوں گے۔ اور اپنے سابقہ عہدے پر نہ سہی بلکہ اس کے علاوہ کسی بھی کلیدی عہدے پر فائز کئے جائیں گے۔ اس ذمرے میں عنقریب وہ اپنی ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفیٰ کی واپسی کے ساتھ اپنی نئی اور جدید طرز کی ترجیحات کے ساتھ اپنی واپسی کا اعلان کریں گے۔ اس بات کی تردید کرتے ہوئے سابقہ چیف ایگزیکٹو آف سوسائٹی ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ میری واپسی میرے چیف کوچ اور ایڈمن سوسائٹی افضل چوہدری کی گوناگوں کاوشوں کی مرہون منت ہے۔ اس کے علاوہ میری واپسی پر سوسائٹی کے ٹیمپواور نیٹ ورک کو نئی جدت ملے گی۔ اور میں سوسائٹی ورک کو جدید خطوط پر استوار کروں گا۔ تاکہ سوسائٹی کی وہ ساکھ جو کہ میری عدم موجودگی کی بناء پر متاثر ہوئی تھی۔اِنشاء اللہ اپنی واپسی کے ساتھ ہی سوسائٹی ہذا کے اندر موجود خامیوں اور خرابیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کے ساتھ آیا ہوں۔ اب جتنے بھی فیصلے اور کام ہوں گے وہ اتفاق رائے اور مشاورت اور ہم آہنگی سے ہوں گے ۔بہت جلد اپنی واپسی کا باقاعدہ اعلان اپنے رفقاء کاروں کی موجودگی میں کروں گا۔ سابقہ چیف ایگزیکٹو کے اس اقدا م کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوسائٹی ہذا کے اراکین رابطہ سیکرٹری محسن کمال اور میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور کنوینر ڈاکٹر شفیق چشتی اور ظہور مصلیرا کے ساتھ شیخ فراز احمد نے ان کے باہمی معاملات کا خوش دِلی سے طے پا جانے اور ان کی واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ان کی واپسی پر نہ صرف سوسائٹی بلکہ کلچرل ونگ کو ایک نئی تقویت اور سوسائٹی کے ورک ریلیشن اور منجمد ترقیاتی شوبز ورک کو ایک نئی جدت اور ترقی ملے گی۔ اِنشاء اللہ سوسائٹی بہت جلد اپنے منزل کی طرف اپنے وقار اور جدید طریقے کے ساتھ اُفق کی منزلوں کو چھوئے گی۔

CAS

CAS