کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امداد پتافی کی نصرت سحر عباسی سے بدکلامی کا نوٹس لیتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو انہیں شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کر دی۔
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کو امداد پتافی کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امداد پتافی کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
واضح رہے کہ ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو پہلے ہی امداد پتافی کی نصرت سحر عباسی سے بد کلامی پر برہم ہو چکی ہیں اور انہیں معافی مانگنے کی ہدایت کر چکی ہیں۔