کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 52 ڈالر 42 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 55 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1210 ڈالر فی اونس ہو چکی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھ جانے سے مقامی مارکیٹوں میں بھی سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔