مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/1/2017

 Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سب انسپکٹر خالد ورک کو شہید کرنے والے دو میں سے ایک ڈاکو ندیم عرف دیما ہلاک، گزشتہ روز گرفتار ہونے والی اشتہاری ملزم عامر شہزاد کی بیوی ثمرہ کے انکشاف پر حویل دھن سنگھ میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس اورڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ندیم عرف دیما ساتھیوں کی فائر نگ سے شدید زخمی ہو گیا، ہسپتال لیجاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ساتھی کو قتل و پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوان سب انسپکٹر خالد ورک کو شہید کرنیوالے شہیدکرنے والی اشتہاری ملزم عامر شہزاد کی بیوی کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تھاجس نے دوران حراست انکشاف کیا کہ میرا خاوند عامر شہزاد، ندیم عرف دیما اور ان کا ساتھی گدوکی میں حویلی دھن سنگھ میں قائم دین فوجی کے حویلی میں ہو ں گے، جس پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو انہوں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، بعد ازاں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران سب انسپکٹر خالدمحمود ورک کو شہید کرنے سمیت 12سے زائد وارداتوں میں ملوث خطر ناک ڈاکو ندیم عرف دیما ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی مدعیت میں ساتھی کو ہلاک اور پولیس پر فائرنگ کرنے والے عامر شہزاد اور محمد عاشق کے خلاف 302/324/353/186 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے پولیس مقابلہ میں شامل ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ اور ان کی پوری ٹیم کیلئے نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مقامی صحافی عباس بھٹی کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، صدر پریس کلب قصورحاجی شریف، صدر یونین آف جرنلسٹ قصورعطاء محمد قصوری، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں،صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، سردارفاخرایڈووکیٹ کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آباد کے فنانس سیکرٹری محمد عباس بھٹی کی طرف سے سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں، صدر پریس کلب قصور حاجی مہر محمد شریف، صدر یونین آف جرنلسٹ قصور عطاء محمد قصوری، صدر پریس کلب مصطفی آباد (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سردار فاخر ایڈووکیٹ، چوہدری منظور احمد، محمد اکمل کھوکھر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، اور نو منتخب عہدیداران پریس کلب کو مبارکباد دی، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاںنے کہا کہ میڈیا کے بغیربہترین معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں ہے، اس دور میں میڈیا کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، صحافی تنقید برائے تنقید کی برائے معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کر دار ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں نے نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے فلاح و بہبود کے علاوہ عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پکی حویلی سے منشیات فروش عرفان گرفتار، 528گرام چرس بر آمد ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پکی حویلی میں چھاپہ مار کر 528گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نا معلوم چور عدنان جاوید کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے گئے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی عدنان جاوید کے گھر سے نا معلوم چور 45ہزار روپے مالیت کا گارمنٹس کا کپڑا، موبائل فون و نقدی چور کرکے لے گئے، مقدمہ درج،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126