اسلام آباد : آن لائن رائٹرز کلب کے ممبران کا 24 جنوری دن ایک بجے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ممبران نے نئے لکھاریوں کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔
ممبران کا کہنا تھا کہ نئے لکھنے والوں کےلئے ہفتہ وار ورکشاپس کا انعقاد ہونا چاہیے اور لکھاریوں کے لئے مقابلہ جات ہونے چاہیے جن میں زیادہ تر ممبران نے سو لفظی کہانی اور شاعری کی طرف توجہ دلائی۔
اس اجلاس کے اعلامیہ یہ ہے کہ سو لفظی کہانی کا مقابلہ ہونا چاہیے، آسان موضوعات پر مقابلہ ہونا چاہئے آخر پر رائٹرز کلب کے مدیر محمد عارف رمضان نے سب ممبران کا شکریہ ادا کیا۔