واشنگٹن (جیوڈیسک) یہ سارے انکشافات سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایک صحافی سے گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاﺅس میں وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی ذاتی استعمال کی اشیا اپنے پیسوں سے خریدتے تھے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آخری مرتبہ کب اپنی جیب سے خرچ کیا؟۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایک چیز جو مجھے بے چین رکھتی تھی وہ یہ کہ لوگ کیا کہتے ہوںگے کہ جب ہم چھٹیوں پر ہوتے ہیں تو عوام کے ٹیکس پر مزے اڑا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں میں اس متعلق تمام اخراجات خود برداشت کرتا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واحد چیز جس کے لیے میں خرچ نہیں کرتا تھا وہ سیکریٹ سروس کا جہاز اور رابطے کیونکہ میرا ان پر کوئی اختیار نہیں تھا۔ ہر مہینے کے آخر میں مجھے گروسری کا بل ادا کرنا ہوتا تھا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میرا پرس اکثر میرے ساتھ نہیں ہوتا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی اہلیہ مشیل کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے ان کو کچھ کام ایسے کرنے ہیں جو وہ مصروفیات کے باعث نہ کر سکے۔