اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کا ایم کیو ایم لندن کے سربراہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے اہم اقدام۔ حکومت برطانیہ کو بانی ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کے مقدمات بحال کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
پاکستان میں کیسز مضبوط بنانے کیلئے شواہد طلب کر لئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے حکومت برطانیہ کو خط میں بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ شواہد کی روشنی میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کیخلاف زیر سماعت مقدمات میں پیشرفت کیلئے ضروری ہے کہ برطانیہ میں ملنے والے شواہد پاکستان کو فراہم کئے جائیں۔