ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 44 ملی میٹر ہوئی ۔ مری میں 34 جب کہ لاہور میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 44 ملی میٹر ہوئی مری میں 34 جب کہ لاہور میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سیالکوٹ میں 32 ، گوجرانوالہ 29 ، اسلام آباد 19 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ فیصل آباد 10 ، رحیم یار خان 4 اور سرگودھا میں صرف دو ملی میٹر بارش ہوئی۔

کالام میں 20 انچ اور مالم جبہ میں اٹھارہ انچ برف باری ہوئی ۔ لاہور میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بادل برستے رہیں گے ۔ بدھ سے موسم میں آنے والی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ، بادل اپنا رنگ دکھا رہے ہیں ، رات میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی ، آج بھی دن کے مختلف اوقات میں بادل برستے رہیں گے۔

کم سے کم درجہ حرارت دس اور زیادہ سے زیادہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔ ہلکی ہوا بھی چلتی رہے گی جبکہ موسم کی یہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔