کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ کا شہر کراچی میں تعمیر و ترقی کوپیپلز پارٹی کی حکومت کا عوامی کارنامہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں تعمیر و ترقی کے جال کی پایہ تکمیل پر شہر کراچی کی عوام ایک مثالی شہر اور اپنے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرینگے۔
سید امجد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے شہر میں سڑکوں کا جال شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سید امجد علی شاہ نے سندھ حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ انشا اللہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں کراچی ترقی سے ہمکنار اور یہاں کی عوام اپنے مسائل سے نجات پائیں گے۔