غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے بہترین تعلیمی نتائج والے طلباء کیلئے تقریب پذیرائی آج ہو گی

Lahore

Lahore

لاہور : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹرسٹ کے ذیلی ادارے غزالی پریمئر سکول اینڈ کالج کے بورڈ امتحانات میں شاندار نتائج کے حامل طلباء اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی آج 27 جنوری بروز جمعہ پنجاب یونیورسٹی کے شیخ زید اسلامک سنٹر میں ہوگی۔

تقریب کا اہتمام سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس ڈاکٹر عبدالباسط ، چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد علی میاں اور معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد مہمانان خصوصی ہوں گے۔

جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گی ۔ تقریب میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کے حامل طلباء کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا جبکہ ان کے اساتذہ کو بھی پُرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔