پشاور : گذشتہ روز مستقبل پاکستان پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں عامر فضل، ملک شہریار اور مرید خان نے اپنے دیگر کئی ساتھیوں سمیت مستقبل پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس مو قعہ پر مستقبل پاکستان پارٹی کے سینیئر صوبائی صدر روشن خٹک نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ مستقبل پاکستان پارٹی ایک ایسی ابھرتی ہو ئی پارٹی ہے جو بہت جلد ملک کے کو نے کونے میںپھیل کر مقبولیت کا اعلیٰ مقام حاصل کر پائے گی۔
وطنِ عزیز کے مستقبل کو روشن بنانے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔۔۔۔۔۔