زیارت کی خبریں 27/1/2017

Ziarat

Ziarat

صوبائی لائبریری کی افتتاح مسلسل تاخیر کا شکار وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طلباء کے قیمتی وقت کے پیش نظر جلد از جلد لائبریری کا افتتاح کریں ۔ طلبائ
زیارت :کفایت اللہ کاکڑ ،احسان اللہ ، محمد عیسیٰ ،اجمل خان،خالد خان، فرہان خان،محمد یوسف ودیگر نے کہا ہے کہ صوبائی لائبریری کوئٹہ جس کو عارضی طور پر کچھ سال قبل جناح روڈ سے اسپنی روڈ منتقل کردیا گیا تھا ۔اب چونکہ جناح روڈ پر لائبریری کا بلڈنگ مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے او رجس کا افتتاح دسمبر کے وسط میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ہو نا تھا اور تین دفعہ افتتاح کا تاریخ دینے کے باوجود لائبریری کا افتتا ح تاحال نہ ہو سکا اور مزید یہ کہ اسپنی روڈ لائبریری بھی نومبر دو ہزار سولہ سے تاحال بند ہے جس کی وجہ سے طلباء شدید ذہنی کوفت کاشکار ہیں۔سی ایس ایس دوہزار سترہ اور پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف محکمو ں کے ہونے والے امتحانات بھی سر پر ہے ۔جس کے لئے ریفرنس کتابوں کی شدید ضرورت ہوتی ہے جو کہ شہر کی واحد پبلک لائبریری کے بند ہونے کی وجہ سے طلباہ کو دستیاب نہیں ہیں لہذا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد لائبریری کی افتتاح کرکے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع زیارت کے قبائلی و سیاسی شخصیت ملک ظاہر خان کاکڑ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پولیٹیکل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
ملک جہانگیر کاکڑو دیگرکا مشترکہ بیان
ملک ظاہر خان کاکڑ ہمیشہ کی طرح ضلع زیارت کے عوام کی خدمت کا فریضہ احسن طریقہ سے جاری رکھیںگے
زیارت :ضلع زیارت کے نوجوان قبائلی و سیاسی رہنماء ملک جہانگیر کاکڑ ،انجینئرملک عارف کاکڑ ،ملک آصف کاکڑ ، ملک اسفندیار کاکڑ ،ملک نذیر کاکڑ ،ملک نعمان کاکڑ و دیگر نے اپنی رہائش گاہ سارنگزئی ہاوس زیارت سے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے زیارت کے قبائلی و سیاسی شخصیت ملک ظاہر خان کاکڑ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پولیٹیکل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک ظاہر خان کاکڑ نے ہمیشہ ضلع زیارت کے عوام کی دن رات خدمت کی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ملک ظاہر خان کاکڑ جیسے ایماندار شخصیت کو اپنا پولیٹیکل سیکرٹری بنانے پر تہہ دل سے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ملک ظاہر خان کاکڑ پہلے سے ذیادہ ضلع زیارت کے عوام کی خدمت کا فریضہ احسن طریقہ سے جاری رکھیںگے اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے انہیں جو فریضہ سونپا گیا ہے انہیں وہ احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے ۔
آئے روز پارٹی میں عوام کی شمولیت مثبت پالیسیاں واضح کررہی ہے۔سنئیر صوبائی نائب صدر حاجی نور محمد خان دمڑ
عوام کی ہمیشہ کی طرح بلا تفریق خدمت کرتے رئینگے ۔کلی زیزری میں شمولیتی تقریب سے خطاب
زیارت: پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے ۔آئے روز پارٹی میں عوام کی شمولیت مثبت پالیسیاں واضح کررہی ہے۔عوام کی ہمیشہ کی طرح بلا تفریق خدمت کرتے رئینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی صوبہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر حاجی نور محمد خان دمڑ نے زیارت کے علاقے زیزری میں عبدالرحمان سارنگزئی ، نصراللہ سارنگزئی ، نظام الدین سارنگزئی و دیگر کی قیادت میں ساٹھ سے زائد افراد کی دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام دوسرے پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور عوام قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہورہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایک ہو رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھر رہی ہے ۔عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ان کرپٹ اور نااہل ٹولے کا صفایا کرینگے۔ کرپٹ اوار نااہل حکمرانوں سے تنگ آکر پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کی واضح مثال آئے روز مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت ہے ۔ضلع زیارت میں اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اہلیان زیارت کے مسائل کے حل کے لئے موثر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی گئی ہے او رمزید کہا کہ زیارت کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ان کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رئینگے ۔آخر میں شمولیت کرنے والوں عبد الرحمان سارنگزئی ،نصراللہ سارنگزئی ، نظام الدین سارنگزئی و دیگر نے کہا کہ ہم حاجی نور محمد خان دمڑ کی قیادت پر اعتماد کرکے شمولیت کررہے ہیں ۔اور حاجی نور محمد دمڑ کا بھر پور ساتھ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت کے مسائل کے حل کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
شدید سردی میں گیس پریشر میں بہتری لانے اور بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چائیے
ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنا اشد ضرور ی ہے ۔حکومت ان مسائل کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریںاور عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری طور پرعملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آوازیں بلند کرتی رہیگی۔ہدایت اللہ کاکڑ صدر اے این پی زیارت
صدرعوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت ہدایت اللہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع زیارت میںمسائل کے انبا رموجو د ہیں ۔مسائل کے حل کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔چاہئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو، گیس پریشر میں کمی ہو ، علاقے میں کمیونیکیشن کے سہولیات ہو، ٹرانسپورت کانظام ہوغرض ضلع میں سہولیات کا مکمل فقدان ہیں۔ضلع کے تمام دیہاتوں کو اس وقت چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ٥سے چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور بیس سے اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ گرمیوں میں بھی اسی طرح لوڈشیدنگ کی جاتی ہے اور کہاجاتا ہے کہ بجلی کی ضروریات ذیادہ ہے۔ بور چل رہے ہیں اس وجہ سے ذیادہ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ۔ لیکن اب جب سردی کا موسم شروع ہے تو واپڈا حکام ایک بار پھر وہی مظالم ڈھا رہی ہے جو گرمیوں میں ڈھا رہے تھے لیکن اب تو نہ رگ بور چلائے جارہے ہیں نہ ہی کوئی اور بڑے ضروریات پورے کئے جا رہے ہیں لیکن پھربھی سردی میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔وادی زیارت میں ان دنوں شدید سردی اور برفباری کا موسم شروع ہو چکا ہے تمام علاقوں میں گیس کی فراہمی اشد ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے وادی کے تمام دیہات منہ، زڑگی،سپیزندی،سپیرہ راغہ اب تک گیس کی سہولیات سے محروم ہیںاس کے علاوہ تحصیل سنجاوی اور اس کے ملحقہ علاقے چوتیر وغیرہ بھی اس قدرتی سہولت سے تاحال محروم ہے ان تمام علاقوں کو یہ قدرتی سہولت فراہم کرنا حکومت وقت کی مکمل ذمہ داری بنتی ہے ۔ جبکہ جن علاقوں کو گیس کی سہولت دی گئی ہے وہ برائے نام گیس کی سہولت رہی ہے ۔ گیس پریشر میں شدید کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ تو رات کے کھانے کے لئے سالن اور روٹی پکا سکتے ہیں اور نہ ہی صبح کے وقت بچوں کے لئے ناشتہ تیا رکر سکتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا درپیش ہیں۔بات ا گرکی جائے علاقے کے کمیونیکیشن کے سہولیات کی تو اس حوالے سے بھی وادی زیارت ایک بار پھرپسماندگی کا شکار ہے۔زیارت کے تمام قریبی علاقوں یونین کونسل زندرہ کے علاقوں چینہ ،پیچی ، یو سی سپیزندی ، میں زڑگی اور ورچوم، یو سی منہ میں سوری، سسنک ، سسن منہ اب تک ٹیلی فون کی سہولت سے محروم ہیں ان علاقوں میں اب تک کسی کمپنی کا کوئی ٹاور موجود نہیں ہیں ۔ رابطے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے مکینوں کوسخت مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔مکینوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیلی فون کمپنیوں کے حکام ان تمام علاقوں میں موبائل ٹاؤر نصب کرے اور جو علاقے ٣ اور ٤ جی کی سہولیات سے محروم ہیں ان کو جلد از جلد یہ سہو لت فراہم کرے۔ بجلی ، گیس اور کمیو نیکیشن کے علاوہ یہاں کا ٹرانسپورٹ نظام بھی سفر کے قابل نہیں رہا ہے ۔ تمام دیہاتوں تک جانے والی سڑک تو سفر کے قابل نہیں رہی ہے ۔ اس کے علاوہ مین شاہرایں ۔زیارت ٹو سنجاوی شاہراہ جو کہ اہلیان زیارت کے لئے بہت اہم ہیں اس شاہراہ پر روزانہ سینکڑوں گاڑیا ںگزرتی ہے ۔ اہلیان زیارت اپنے تمام پھلوں اور سبزیوں کو بھی اسی راستے کے صوبہ پنجاب منتقل کرتے ہیں ۔ جگہ جگہ ٹھوٹی ہو ئی سڑک اور خراب ٹرانسپورٹ سسٹم کی وجہ سے گھنٹوں کا سفر اہلیان زیار ت کئی دنوں میں طے کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سا منا درپیش رہتا ہے ۔ دوسری اور تیسری اہم شاہراہ زیارت ٹو کوئٹہ اور سپیرہ راغہ شاہرا ہ جوزیارت کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے جس پر بھی روزانہ سینکڑوں کی تعدادمیں گاڑیاں گزرتی ہیں لیکن یہ دو شاہراہیں بھی خستہ حالی میں کوئی ثانی نہیں رکھتی ۔ زیارت ٹو سنجاوی روڈ کی طرح یہ دو اہم شاہرایں بھی بدترین طور پرٹھوٹی ہو ئی ہے او راب تو سفر کرنے کے بالکل قابل نہیں رہی ہے ۔ اس کے علاوہ زیارت سے منتخب نمائندوں رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی جب سے الیکشن ہوئے تو دونوں زیارت میں موجود ہی نہیں ہیں اب اہلیان زیارت ان دونوں نمائندوں کو دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں ۔دونوں منتخب نمائندوں کی علاقے میں عدم موجودگی سے اہلیان زیارت کی مایوسیوں میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ۔ اہلیان زیارت ان دونوں منتخب نمائندوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک چکے ہیں ۔ آخر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلیان زیارت کو بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میںکمی سے نجات دلائی جائے تمام رابطیں سڑکوں کو قابل سفر بنانے کے لئے انہیں دوبارہ تعمیرکی جائے اور مین شاہراوں کو جتنا جلد ممکن ہو سکے انہیں تعمیرکیا جائے ۔ زیارت کے تمام علاقوں میں موبائل ٹاؤر لگائے جائیں۔ شہرمیں مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اقدامات اٹھائے ۔ منتخب نمائندے بھی ووٹروں پر رحم کھاتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے اور حلقہ انتخاب کے دورے کرے ۔ اور لوگوں نے انہیں جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی زیارت عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیگی ۔اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قانونی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کریگی اور ہر وقت عوا م کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اور انشاء اللہ عوامی مسائل حل کرکے ہی دم لیگی۔