پولیس کھیلوں کی ہر سطح پر سر پرستی کرتی رہے گی۔ SSP عارف عزیز

Group Photo

Group Photo

کراچی :SSP کیماڑی عارف عزیز نے کہا ہے کہ سند پولیس کھیلوں کے فروغ میں اپناکردار اداکر رہی ہے اور کر تی رہے گی ان خیالات کا اظہا ر اں ہوں نے بے نظیر بھٹو اسپور تس کمپلیکس کے پی ٹی پر نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ کے موع پر کلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کر تے ہوئے کہا اس موقع پرکرنل بصیر عالم میجر ریاض محمود،غلامحمدخان، عظمت اللہ خان، قمر علی قریشی،محمدقاسم،جیند محمدخان،اور انورفاروقی بھی موجود تھے۔

عارف عزیز نے کہا اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ملک میں فٹبال کھیل کو فروغ ہوگا اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے ملک کے 12 نامور ادارے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کر اچی میں پورے طرح سے امن ہے اور یہ شہر کھیلوں کے لئے ایک محفوظ شہر ہے انہوں نے کہا کہ سند ھ کے IGP اے ڈی خواجہ کو کہ خود ایک اچھے کر کٹر ہیں ان کی دلی خواہش ہے کہ کراچی میں کھیلوں کے چقابلے یکے بعد دیگرے ہو انہوں نے اعلان کیا کہ میر ے ضلع میں جب بھی کھیلوں کی سرگرمیاں ہونگی۔

میر ی اور محکمہ پولیس کی جانب سے منتظمین کو بھر پور مددحاصل ہوگی۔ٹورنا منٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پرئمیر لیگ کی چیمپئین کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے ہردیا میچ کا واحد گولکے الیکٹرک کے محمدرسول جو اب تک اس ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر ہیں انہوں نے پہلے ہاف کے 27 ویں منٹ گول اسکورکیا اس میچ کو زاہد حسین نے سپروائیز کیا جبکہ میچ کمشنر احمدعلی اور اسٹنٹ کمشنر نذیر احمد بلوچ تھے