کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) چیئرمین میو نسپل کمیٹی اپنی سہل پسندی کیلئے غریبوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینیں، دکانوں کا کرایہ مہائدے کے مطابق دے رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ کے کسی بھی غیر قانونی اقدام کیخلاف شدید مزاحمت کر یں گے۔ انجمن تا جران تحصیل کو ٹ چھٹہ۔گذشتہ روز انجمن تاجران تحصیل کوٹ چھٹہ کے عہدیداروں چیئرمین رانا اشفاق احمد، وائس چیئرمین ملک حسنین عباس،ناظم حبیب، محمد یو نس صدیقی، عیسیٰ خان ماچھی، محمد اشرف صدیقی،رانا آصف ادریس،عبداللہ گو رمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ ہم پہلے بھی لو کل گورنمنٹ کے رولز کے مطابق دُکانوں کا کرایہ دے رہے ہیں اور اس میں مہا ئدے کے مطابق دس فیصد با قاعدہ اضا فہ بھی ہو رہا ہے۔ہر ایک دکاندار مہا ئدے کی پا سداری کر رہا ہے 20 سالوں سے آ ج تک کسی بھی دُکان کا کرایہ ادا ئیگی میں تا خیر نہیں کی گئی ۔اس کے با وجود اگر لو کل گورنمنٹ کی طرف سے کو ئی بھی غیر قانونی اقدام کیا گیا تو انجمن تا جران تحصیل کو ٹ چھٹہ شدید مزاحمت کر ے گی۔
انجمن تا جران تحصیل کو ٹ چھٹہ کے عہدیداروں نے چیئرمین میو نسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ ظفر عالم خان گورمانی سے پرزور اپیل کی کہ خدارا اپنی سہل پسندی کیلئے غریبوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینا جا ئے میو نسپل کمیٹی کے دفاتر کیلئے مہنگی مہنگی کو ٹھیاں کرا ئے پر لیکر اُن کے اخراجات غریب دکا نداروں سے نہ وصول کئے جا ئیں ۔پھٹے اور چھوٹے دکانداروں کے پیچھے اُن کے چھو ٹے چھوٹے بچے ہیں اُن پر رحم کیا جائے۔