حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے

لیہ (محمد صدیق پرہار سے) حکومت پنجاب صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے کیونکہ ذرائع ابلاغ کی مثبت، تعمیری و بامقصد رپورٹنگ سے ہی مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ وضلعی انجمن صحافیان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،ایم پی اے شہاب الدین خان،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،چیئر مین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل ،وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ ،سیدگلزار حسین شاہ بخاری ، سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گجر،تاجر نمائندوں ،وکلاء ،پروفیسرز، سرکاری افسران ،سیاسی و سماجی کارکنوں ،معززین شہروذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی کے لیے میڈیا کا رول کلیدی اہمیت کاحامل ہے اس لیے صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجا م دے کر عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حل کو یقینی بناسکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ترقیاتی منصوبے کے لیے ایم پی اے گرانٹ سے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ ضلع لیہ کی صحافی برادری نے تعمیر وترقی کے لیے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ہال کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں لیہ پریس نے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے اور ملکی مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی فلاحی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں۔صدر جنوبی پنجاب جرنلسٹ ایسو یسی ایشن و صدر ٹی وی جرنلسٹ ملتان ،دانشور کالم نگار صحافی عبدالجبار مفتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کان ہوتے ہیںجو حقیقی عکاسی کر کے سیاسی قیادت و انتظامی افسران کی توجہ تعمیروترقی کے لیے اور مسائل کی نشان دہی کرکے دلاتے ہیں جن کی کاوشوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے صحافی برادری کو اپنے وسائل سے استفادہ کے لیے بھی تجاویز دیں۔تقریب میں صدر پریس کلب چوک اعظم غلام رسول اصغر کی صحت یابی کے لیے قاری کفایت اللہ نے دعاکرائی ۔تقریب میں صدر ڈسڑکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا نے سپاس نامہ پیش کیا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے نو منتخب ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب سے اور ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے نو منتخب ممبران ،ضلعی انجمن صحافیان کے عہدیداران سے جبکہ عبدالجبار مفتی نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں کالم نویس ادیب جمشید ساحل، صابر عطاتھہیم، نیازحسین شاہ گیلانی، عنائت اللہ خان، محمدصدیق پرہار، ملک سلیم ریلا، محمد اقبال قریشی ، غلام فرید سیال سمیت صحافیوں اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah