برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کی طرف سے یورپ میں مسئلہ کشمیر پر جاری ایک ملین دستخطی مہم اب مالٹا پہنچ گئی ہے۔ مالٹا یورپی یونین کا ایک چھوٹارکن ہے جو یورپ کے جنوب میں واقع ہے۔ کشمیر کونسل ای یو کی طرف سے یورپ میں کشمیر پر ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔
مالٹا میں دو روزہ کیمپ کے دوران متعدد لوگوں نے تیز بارش اور خراب موسم کے باوجود کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے دلچسپی ظاہرکی اورایک ملین مہم کی دستاویزات پر دستخط کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایک ملین دستخطی مہم کے آرگنائزراو ر کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے اس موقع پر بتایاکہ اس مہم کا مقصد یورپین باشندوں میں مسئلہ کشمیر خاص طورپر کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنا ہے اور کشمیریوں حقوق کے لئے حمایت حاصل کرنا ہے۔یہ دو روزہ کیمپ بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے حصول کے لیے لگایا گیا ہے۔
اس کیمپ کے دوران بتایاگیاکہ پچھلے سال بھارتی فوجی پیلٹ گن کے ذریعے لوگوں کو اندھااور انکے چہروں کو مسخ کرتے رہے لیکن دنیا کی بڑی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں۔بھارتی مظالم اب بھی جاری ہیں اور ان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
Kashmir Signature Campaign – Malta
علی رضا سید نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طورپر آگے آئے اور بھارتی مظالم روکوانے کے لیے ضروری مداخلت کرے۔یورپی یونین کو چاہیے کہ حقائق کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی وفد مقبوضہ کشمیر روانہ کرے۔
کشمیر کونسل ای یو کی طرف سے کشمیرپرایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔ یورپ کے مختلف ملکوں سے ایک ملین دستخط جمع ہو جانے کے بعد مسئلہ کشمیرکو بحث کے لئے یورپی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔