بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

Kriti Sanon

Kriti Sanon

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کیریتی سنین اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں۔

کریتی سنین فلم ’’رابطہ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن مناظر کی عکس بندی کر وا رہی تھیں کہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گر پڑیں۔

انڈین میڈیا کے ،طابق گرنے کے باعث اداکارہ کریتی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔

ڈاکٹرز نے کریتی سینن کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ کریتی کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔