کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے محمد زبیر کی بطور گورنر سندھ نامزدگی کو خوش آئند قراردے دیا۔ محمد زبیر کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے مبارکباد دی۔
کنوینر ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ محمد زبیر کی بطور گورنر سندھ تقرری خوش آئندہے، توقع ہے کہ نامزد گورنرسندھ پاکستان اور سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بیان میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ نامزد گورنر سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔