100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت طبی مراکز کی تعمیر و مرمت اور فعال بنانے کے لئے اقدامات

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جہاں منتخب یوسیز میں صفائی وستھرائی کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے اقدامات کے ساتھ ہر یوسی میں100 اندورنی گلیوں کو کنکریٹ پیور بلا ک سے تعمیر،ماڈل کچرا کنڈیوں ،فیملی پارکس ،گرین بیلٹس ،چورنگی اور چوارہوں کی تعمیر کے ساتھ ماڈل یوسیز میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام ڈسپنسریز ،میٹرنٹی ہومز اور ہسپتالوں کو فعال اور اس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیز کے ساتھ جاری ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور خوشحال معاشرے کے سفر کا آغاز ہے ،ماڈل یوسیز کی طرح ضلع کورنگی کی ہر یوسی کو تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک بنایا جائیگا۔

بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام تمام طبی مراکز کو فعال بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا اغاز کرچکی ہے تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بھی یقینی بنا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن لانڈھی زون اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ لانڈھی میٹرنٹی ہومز پر 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری تعمیر و ترقی اور اسے فعال بنانے کے حوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سید نیئر رضا نے محکمہ صحت بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ صرف عمارت کی درستگی نہیں بلکہ طبی مراکز سے عوام کو سہولت پہنچا نے کے عمل کو تیز کیا جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی کے ساتھ عوامی خوشحالی ہمارا ویژن ہے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت منتخب ماڈل یوسیز کو شہر میں ترقی کا مثال بنا یاجائیگا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی ہر علاقے میں بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ ماڈل یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل نگرانی میں برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جاسکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی