ُٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان آواز خلق پارٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ ملازم حسین پر قاتلانہ حملہ ، فائرنگ کے نتیجہ میں شدید زخمی ، راجہ ملازم کو شدید زخمی حالت میں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا، چئیرمین پاکستان آواز خلق پارٹی محمد فیصل اقبال کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ، واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتاری کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل اقبال گروپ کے سرگرم رہنما جنرل سیکرٹری علاقہ کوٹلی ستیاں کرور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ملازم اور انکے بھائی اپنی ملکیتی اراضی واقع کرور کوٹلی ستیاں جارہے کہ اچانک وہاں موجود قبضہ مافیا کے افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے راجہ ملازم اور انکے بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
ادہر گروپ کے چئیرمین محمد فیصل اقبال نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،یاد رہے کہ راجہ ملازم حسین عرصہ دراز سے فیصل اقبال گروپ کے بطور جنرل سیکرٹری اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،جبکہ انکے آبائی علاقہ کرور کوٹلی ستیاں میں عرصہ دراز سے اراضی کی قبضہ مافیا سے واگزاری کا تنازعہ چل رہا۔
اثرو رسوخ کے حامل ملزمان کو پولیس نے بھی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی جس کی وجہ سے مذکورہ گروہ کے ارکان کھلم کھلا بدمعاشی کر رہے تھے، اور اراضی کی ملکیت کے مسلہ پر زبان کھولنے پر راجہ ملازم حسین اور انکے اہل خانہ کو جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں،اتوار کے روز راجہ ملازم اپنے بھائی کے ساتھ جب مذکوریہ جگہ پہنچے تو مخالف گروہ کی جانب سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں راجہ ملازم حسین انکے بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولی راجہ ملازم کے پیٹ سے آر پار ہوگئی ۔قبضہ مافیا کی بے در یغ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ادہر واہ کینٹ ٹیکسلا کی سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات ، محمد اکرم صدر اصلاحی ویلفئیر سوسائٹی واہ کینٹ راجہ بابر ، راجہ قیصر پرویز ، چوہدری وراثت علی شاہد، ملک اقدس حنیف ، سید انصار شاہ گردیزی، سید اقرارحسین شاہ کاظمی،ڈاکٹر صابر،سید عبداللہ مسعود،ملک جاویداعوان، سیدشعیب زیدی، چوہدری سلیم،اشرف خان، سمیع عمر و دیگر نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038