فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے آٹھوں بازار میں تجاوزات کیخلاف شروع ہونیوالے آپریشن کا زبردست الفاظ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی میئر رزاق ملک اور ڈپٹی میئر امین بٹ نے ایک بروقت اور بہترین قدم اٹھایا ہے۔
اس اہم کام میں تاجر برادری ان کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرس عناصر نے شہر بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرلیا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے بلکہ پیدل چلنے والے کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے خصوصی طور پر خریداری کیلئے شہر آنیوالی خواتین کو شدید کرب سے گزرنا پڑتا ہے۔
فٹ پاتھوں پر کائونٹر لگوانے والے دوکاندار حضرات اتنا کرایہ نہیں دیتے جتنا وہ کائونٹر والوں سے وصول کرتے ہیں شہر بھر کے فٹ پاتھوں کو مکمل خالی کروا کر شہر کے حسن کو بحال کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کا ہر دور میں اعلان ہوا مگر یہ گروپ ہر انتظامیہ پر بھاری پڑا۔
تاہم محمد رزاق ملک نے اس کا م کو جہاد سمجھ کر شروع کیا اور اس کام کی بھاگ دوڑ امین بٹ کے ہاتھ میں پکڑائی جو خود ٹرک میں بیٹھ کر اس آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اپنے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے ہم ان سے بھر پور تعاون کریں گے۔