پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نےووٹ کی طاقت سے دھرنا گروپ اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا پہلے بھی احتساب کیااور آئندہ بھی کرے گی، جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔
لاہورمیں مختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام عام انتخابات 2018ء میں بھی مسترد کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے جاری ہیں، عالمی ادارے بھی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے معترف ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔