قصور کی خبریں 1/2/2017

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) حافظ سعید نے 2017 تحریک آزادی جموں کشمیر کے نام کر دیا تھا، انڈیا اور امریکہ کو خوش کرنے اور کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دیا گیا ہے، آج کشمیریوں کا ساتھ دینے کیلئے ہر مسلک، مذہب اور ہر طبقہ فکر کے افراد ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہیں، تمام پاکستانی کشمیریوں اور حافظ محمد سعید کے ساتھ ہیں، حافظ سعید نے نظری بندی کی شدید مذمت اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما عبدالرحمان داخل نے قصور نے بلائی گئی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بھر پور شرکت کی، اور تمام رہنمائوں نے حافظ محمد سعید کی نظری بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم یکجہتی کشمیر کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور جماعت الدعوة کا بھر پور ساتھ دیں گے، اس موقع پر تحریک آزادی جموں کشمیر کے رہنما امجد شہزاد، جماعت اہلسنت والجماعت کے رہنما قاری طاہر محمود، مرکزی جمعیت الحدیث کے رہنما مولانا عنایت اللہ ربانی، رہنما تحریک انصاف سرور خاں میو، حامد مختار پٹواری، سردار فاخر ایڈووکیٹ، المحمدیہ سٹوڈنٹ فائوڈیشن کے رہنما ابو عکاشہ، دعوت توحید کے رنہنما حافظ ظہیر احمد، دفاع پاکستان کے رہنما مولانا آصف محمود، حافظ عبدالغفور منصور، حامد بشیر ودیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ حافظ محمد سعید کا جرم کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اگر اس جرم کی انہیں سزا دی جا رہی ہے تو یہ جرم تمام پاکستانی قومم کر رہی ہے، حکمران تمام پاکستانی قوم کو نظر بند کر دیں، آج ہزاروں کشمیری اپنے پیاروں کے لاشے اٹھا رہے ہیں، انہیں پاکستانی پرچموں میں دفن کیا جا رہا ہے، کشمیری مجاہدین کے قربانیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو جلد آزادی ملے گی، کشمیر کے مسلے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں یکجا ہیں لیکن جس بھی جماعت کو اقتدار مل جاتا ہے وہ کشمیر پر اپنی ترجیحات کو تبدیل کر لیتی ہے، اقوام عالم کشمیریوں کو صرف اور صرف آزادی مسلمان ہونے کی وجہ سے نہیں دے رہی، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس شہہ رگ کی حفاظت اور اس کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، تمام رہنمائوں نے یقین دھانی کروائی کہ ہم 5فروری کو یکجہتی کشمیر کارواں میں بھر پور شرکت کریں گے اور ثابت کر دیں گے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، بعد ازاں قصور پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حافظ سعید کی نظری بندی کی شدید مذمت اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kasur

Kasur

قصور(محمد عمران سلفی سے)مسلم لیگ نے کے ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں میڈیا کسی بھی ملک کا اہم ستون بن چکاہے ، میڈیا اگرمعاشرتی برائیوں اوع عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہے تو حکومت اور حکومتی اداروں کی اصلاح ہوتی ہے جس سے مسائل کے حل کے لئے راستے نکلتے ہیں ، میڈیا غیر جانبداری سے کام کرے تو اس سے بڑا نکاد کوئی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب قصور کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے دواران کیا جبکہ چیرمین پریس کلب محمد اشرف واہلہ نے کہا کہ حکومت میڈیا کو ملک کا چاتھا ستون تو سمجھتی ہے مگر مقامی صحافیوں کی ویلیفئر کے لئے کچھ نہیں کر رہی اور اور چیر مین یونین آف جنرالسٹس محمد اجمل شادنے کہا کہ پریس کلب کو آباد کر دیا ہے اور صحافیوں کے مسائل لو ہر سطح پر اٹھائیںگے اور صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف نے اجلاس میںتمام ممبران پریس کلب کو یقین دہانی کروائی کہ صحافی کالونی قلم کاروں کا حق ہے اس کے لئے حکومت کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اسکی منظوری کے لئے ہر مناسب قدم اٹھائیں گے تاکہ دیگر کمینٹیوں کی طرح صحافت سے تعلق رکھنے والوں اور عوام کا مقدمہ حکومت اور حکومتیادراوں میں لڑنے والوں کو بھی انکا حق مل سکے ۔ اجلاس میں ملک کے سینئر قلم کار و اینکر پرسن سہیل احمد وڑائچ ، وائس چیرمین بلدیہ قصور احمد لطیف چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر چیرمین محمد اشرف واہلہ، صدر حاجی محمد شریف مہر، سینئر نایب صدر محمدسلیم انجم ، نائب صدر توصف شاد اور جنر ل سیکٹریری طارق محمود جٹ، جوائنٹ سیکٹریری چوہدری محمد احمد ،فنانس سیکٹریری مہر محمد عاشق ، سیکٹریری نشرواشاعت عمران شہزاد انصاری ،آفس سیکٹریری مہر عبدالغفاراور الیکٹرونکس میڈیا چیرمین مہر عبدالرحمن ، صدر اسلم خاں مئیو، سینئر نائب صدر محمد عمران فیضی، نائب صدر محمد نواز کریمی جنرل سیکٹریری ملک ابو بکر نعیم ، جوائنٹ سیکٹریری ذاکر حسین خاں ،ایڈیشنل سیکٹریری وسیم اکرم بھٹی،سیکٹریری اطلاعات حافظ عبدالوارث،فنانس سیکٹریری تنویر شاہد اور آفس سیکٹریری شہروز اور ملک افتخار احمد جبکہ یونین آف جنرالسٹس چیرمین محمد اجمل شاد ، صدر عطا محمد قصوری ،سینئر نائب صدرخالد نواز خاں ،نائب صدر مہر محمد اشفاق ، نائب صدر دوئم عمیر انصاری ، جنرل سیکٹریری چوہدری عمران زیب ، جوائنٹ سیکٹریری محمد شفیق سالک ، ایڈیشنل سیکٹریری وسیم اکرم بھٹی، سیکٹریری نشرواشاعت بلال الحسن ، فنانس سیکٹریری مہر محمد اشرف ، اور آفس سیکٹریری نور احمد خاںجبکہ مہر محمد جاوید اور تکریم علی نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کابلو کی پاور پلانٹ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا دورہ ‘ چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز چائینز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بلو کی پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیرملکی انجینئرز و سٹاف ہمارے مہمان ہیں انکی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اس لئے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سخت سیکورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ، مرکزی صدر انجمن تاجران پتوکی رانا ممتاز علی خاں ، ایم ایس ہسپتال اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے تا کہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کے لان میں نئے پودے لگانے ، فلورا والز کی تعمیر ، ہسپتال احاطہ میں اٹالین اور سپینش بینچز رکھنے کے علاوہ دیگر تزئین و آرائش کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ہسپتال دورہ کے موقع پر تمام وارڈز کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے) مضر صحت دودھ ، مٹھائی اور ناقص اشیائے خورد ونوش بیچنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ۔انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور تحصیل بھر میں مضر صحت دودھ ، مٹھائی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورد ونوش بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اے جی ساجد، تحصیل سینٹری اینڈ فوڈ انسپکٹر رشید احمد کے مختلف دوکانوں ، بیکریوں اور جنرل سٹوروں پر چھاپے ۔15اشیائے خورد ونوش کے نمونے فیل ہونے پر دوکانداروں کے خلاف فوری مقدمات دجر کئے گئے۔گیارہ دودھ کی دوکانوں سے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے جب کہ بھائی پھیرو میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک بیکری والے کو وارننگ ۔ایک بیکری سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ڈاکٹر اے جی ساجد۔ حالیہ کاروائیوں پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ایس ایچ او اے ڈویژن میاں منیر احمد کو جرائم پیشہ عناصر کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انجمن تاجران قصور، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران قصور کے صدر مہر شفیق، نائب صدر حسن خاں، سیکرٹری آصف بھٹی نے کہا کہ ایس ایچ او اے ڈویژن میاں منیر احمد اور اے ایس آئی عدنان نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی ہے، جس پر انجمن تاجران انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، ہم ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر تھانوں میں بھی ایسے ہی محنت اور ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو انصاف مل سکے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)محکمہ ہائی وے قصورکی چشم پوشی اور ملی بھگت سے ایک کروڑاسی لاکھ روپے کی لاگت سے ناقص میٹریل سے تعمیر ہونے والی سڑک تکمیل سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ تعمیرکاکام بندہونے سے اہل علاقہ شدید مشکلات میںمبتلا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اخترشیخ ایم ۔این ۔اے اورملک احمد سعید خاںایم ۔پی ۔اے نے اہل علاقہ کے دیرینہ مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پیکج سے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگے سے موضع دولیوالا براستہ کوٹلی پٹھاناںتک 325کلومیٹر لمبی پختہ سڑک کی تعمیر کامنصوبہ منظورکروایا ۔ محکمہ روڈز قصورنے تقریباََایک سال قبل مذکورہ سڑک کی تعمیر شروع کروادی۔ لیکن محکمہ نے طمع نفسانی کی خاطر اپنی روائتی بے حسی اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور موقع پر کام کی کوالٹی اور کوائنٹٹی کو مناسب طریقے سے چیک نہ کیا۔ جس کی وجہ سے ٹھیکیدار نے محکمہ کے مطلوبہ معیار کے مطابق سڑک کی واٹربونڈکیCompactionپوری نہیںکی۔ ناقص کوالٹی کا Ungraded پھربجری اور ناقص لُک (Bitumen)استعملا کی ، موقع پر خاکہ کی جگہ مٹی استعمال کی گئی۔ ٹاپ سرفیںپر بجری اورلُک (Bitumen) کی موٹائی (Thichness)پوری نہیں۔ ان وجوہات کی بناء پر مذکورہ سڑک مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئی ہے۔ مختلف مقامات پر گڑھے پڑناشروع ہوگئے ہیں ۔اس کے علاوہ گزشتہ چندماہ سے سڑک کی تعمیر پرکام روک دیاگیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کواپنے ذرائع آمدورفت میںشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت پنجاب کے کثیرسرمائے سے تعمیر ہونے والی مذورہ بالا سڑک کی ناقص تعمیر کانوٹس لیاجائے۔انکوائری کروائی جائے اور ادھورا چھوڑا جانیوالا بقیہ کام جلدازجلد مکمل کروایاجائے ۔ اس سلسلہ میں جب سب انجینئرسرفراز شاہ سے فون پر رابطہ کیاگیاتو انہوںنے بتایاکہ مذکورہ سڑک محکمہ کے مطلوبہ معیار کے مطابق تعمیر کی جارہی ہے ۔سڑک کی تعمیر کازیادہ ترکام مکمل ہوچکاہے ۔تھوڑاساکام باقی ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مزید فنڈز نہ آنے کی وجہ سے موقع پر کام بندہے۔ جونہی فنڈز آگئے سڑک کی تعمیر فوری طورپر مکمل کروادی جائے گی۔ جبکہ ٹھیکیدار اعظم نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ فنڈنہیںہیں اس لیے کام ادھوراچھوڑاگیاہے۔ نظام بدلنے کے بعد جب بھی فنڈآئیںگے کام دوبارہ شروع کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ریسکیو1122 قصور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر01-02-2017 سے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا آغاز کر رہی ہے۔اس مو قع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ریسکیو1122 )قصور ،ڈاکٹرفرزندعلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اِس کا مقصد24/7 مریضوں کو بر وقت ایمبولینسز مہیا کرنا ہے اور مریض کی حالت کے مطابق متعلقہ ہسپتال تک رسائی مہیا کرنا بھی شامل ہے۔ تا کہ مریضوں کی بروقت منتقلی سے ان کی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں اور میڈیکل سنٹرز کے درمیان باقاعدہ روابط قائم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید مظفر علی شاہ نے تھانہ تھہ شیخم اور بی ڈویثرن میں درج شدہ دو الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو ناکافی شواہد /ثبوت و شہادتوں میں تضاد بیانی پر بری کر دیا ۔فاضل عدالت نے تھانہ تھہ شیخم میں سال 2013ء میں درج شدہ مقتول حبیب ولد غلام نبی بمطابق پولیس رپورٹ جسے نامعلوم ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی واردات فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا بعد میں پولیس نے دو ملزمان ارشد عرف مٹھو اور لیاقت کو مقدمہ میں ملوث کرکے چالان عدالت میں پیش کیا جسکی سماعت 3/4کے قریب عدالتوں میں ہوتی رہی آخر کار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے سماعت مکمل کر کے دونوں ملزمان کو ناکافی شواہد و ثبوت ریکارڈ پر آنے پر شک کی بناء پر بری کر دیا جبکہ قتل کے دوسرے مقدمہ جوکہ سال 2015ء میں تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ میں پیش آ یا جس میں مبینہ طور پر دو ملزمان محمد عرفان اور محمد امجد کو ہلاک کر نے والے ملزم محمد سلیم کو فریقین کے درمیان مصالحت ہونے پر بری کر دیا اسی طرح تھانہ اے ڈویثرن نے سال 2016ء میں ملزم ناصر محمود سے 170گرام چرس بر آمد کی ملزم کو ایک ماہ دس روز کی سزا کا حکم سنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)نواحی علاقہ بھیم کے روڈ چونیاں میں کیری ڈبہ کی ٹکر سے6سالہ بچی جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا ۔جمبر کلاں کا رہائشی مختار احمد اپنی چھ سالہ بچی کے ساتھ بس کے انتظار میں بھیم کے روڈ پر کھڑا تھا کہ اچانک ایک کیری ڈبہ بے قابو ہو کر باپ بیٹی پر چڑ دوڑا جس کے نتیجہ میں چھ سالہ فاطمہ موقع پر ہی کچل کر ہلاک ہو گی جبکہ اسکا باپ مختار زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے چونیاں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ چونیاں نے کیری ڈبہ کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)نواحی علاقہ بھیانہ کلاں میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے اپنے بزنس پارٹنر کو زہر دیکر ہلاک کر دیا۔ رنگ الہی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے بھائی ولاد علی کا کاروبار محمد یحیی ڈوگر اور حفیظ احمد وغیرہ کے ساتھ مشترکہ تھاجس کی وجہ سے ان کا آپس میں لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ جس کی رنجشش پر ملزمان نے میرے بھائی کو زہر دیکر قتل کر دیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)قصور اور نواح میں راہزنی کی مختلف تین وارداتوں میں ڈاکووں نے اک بنک ملازمہ سمیت دیگر راہگیروں سے لاکھوں کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ بنگلہ کمبواں کی رہائشی فوزیہ بی بی جو کہ ایک بنک میں ملازمت کرتی ہے شام کو بنک سے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہی تھی کہ بنگلہ کمبواں کے قریب رکشہ سوار ڈاکووں نے اسکا پر س چھین لیا ، جس میں پانچ ہزار کی رقم اور دیگر کاغذات تھے اوررائیونڈ روڈ راوخانوالہ روہی نالہ کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سووار محمد عرفان اورماجد ندیم سے تین ہزار کی رقم اور دو موبائل فون لوٹ لئے جبکہ بانگا مالا سرائے مغل کے علاقہ سے تین ڈاکووں نے سردار محمد اعظم اور لیاقت علی سے اٹھارہزار کی رقم اور دو موبائل فون چھین لئے ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334