غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عدالت نے فیس بک کو کسی دوسری کمپنی کی ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی چرانے کے مقدمے میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی عدالت نے فیس بک کمپنی کو ٹیکنالوجی کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار دیا۔ خیال رہے کہ زینی میکس نے 4 ارب ڈالر نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم کمپنی زینی میکس نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔