بخارسٹ (جیوڈیسک) احتجاج رومانیہ کی حکومت کی جانب سے کرپشن اور بد عنوانی کی سزا میں کمی کے حکم نامے کےخلاف کیا جا رہا ہے۔
ان مظاہروں میں عوام الزام عائد کر رہے ہیں کہ اس طرح حکومت بدعنوانی کے سائے میں کئی بااثر افراد کو بالواسطہ تحفط دینے کی کوشش کرے گی۔
گزشتہ روز دارالحکومت بخارسٹ میں ہونے والے مظاہرے میں شدید جھڑپیں بھی دیکھنے کو ملیں۔ جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔