صرف ایک چیز برگر بھی صحت کیلئے نقصان دہ

Burger

Burger

چکنائی سے بھرپور پکوان کھانے سے جگر کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسے افراد کے لیے بُری خبر کا اعلان کیا جو عموماً چکنائی سے بھرے کھانے کھانا پسند کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے چکنائی والے پکوان جسم میں انسولین کی کارکردگی کو کم کرتے ہیں جبکہ ایسی چربی کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں جو دل کی بیماریوں کو جنم دیتی ہیں۔ تاہم وہ حضرات جو اس قسم کے پکوان کم کھاتے ایسی بیماریوں سے کسی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

جرمنی میں محققین نے 14 دبلے اور صحت مند مردوں پر تحقیق کی جن کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ اس دوران انہیں پانی اور ونیلا کے ذائقہ کا کھجور کا تیل دیا گیا۔ اس تیل میں چکنائی کی مقدار ایک چیز برگر اور فرنچ فرائز، یا پیزا کے آٹھ حصوں کے برابر تھی۔

نتیجے میں واضح ہوا کہ اس تیل کا استعمال کرنے والے افراد میں چکنائی کی مقدار فوری طور پر بڑھ گئی جس کے نتیجے میں جسم میں انسولین کی کارکردگی میں کمی دیکھنے میں آئی۔