کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے علاقے لیاری کے علاقوں نواں لین، میراں ناکہ، گبول پارک اور چیل چوک کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی۔
ڈی جی رینجرز کو سیکٹر کمانڈرز نے علاقے کی صورتحال اور آپریشن کے دوران حالیہ کاروائیوں سے متعلق بریفنگ بھِی دی۔ ڈی جی رینجرز نے لیاری میں کامیاب آپریشن پر رینجرز کے افسران اور جوانوں کی کاکردگی کو سراہا۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ لیاری کا امن کسی صورت تباہ نہیں ہونے دینے گے۔ شرپسند عناصر اور انکی پشت پنائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام، اساتذہ اور والدین نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
لیاری میں بابا لاڈلا اور عزیر بلوچ جیسے کسی سرغنہ کو دوبارہ جرائم پیشہ گروہ نہیں بنانے دینگے۔