اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے سپریم کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج کے پاس انصاف کرنے کی طاقت ایک جیسی ہے، عدالتی افسران قانون پر اپنی گرفت مضبوط بنائیں۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جج صاحبان کو حق حاصل نہیں کہ وہ صوابدید پر فیصلے کریں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے آرڈر ایسے آتے ہیں جو سپریم کورٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی کشتی کو چلاتے رہیں۔