کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن ہفتہ 4 فروری کو منایا جائے گا اس حوالے سے نیورو اسپائنل اینڈ کینسر کیئر انسٹی ٹیوٹ کے تحت اسپتال کے سامنے آگاہی واک منعقد کی جائیگی۔
واک میں اسکولز اور کالجز کی طلبا، ڈاکٹرز، اسکاؤٹس شرکت کریں گے بعد ازاں اسپتال میں کینسر کے مرض سے متعلق آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس سے ڈاکٹر ستار ہاشم، ڈاکٹر سلمان قاضی، ڈاکٹر اظہر رشید اور دیگر ماہرین خطاب کریں گے۔