مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/2/2017

Press Club

Press Club

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) فرنٹ ڈیسک سے تھانہ کلچر میں واضع تبدیلی آئی ہے، جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ آن لائن ہونے سے اب سماج دشمن عناصر پولیس سے بچ نہیں سکتے، ملک بھر کے سماج دشمن عناصر کا ریکارڈ فرنٹ ڈیسک کے پاس محفوظ ہو چکا ہے، کسی بھی شخص کے شناختی نمبر فرنٹ ڈیسک کو مہیا کرکے اس کا ریکارڈ چیک کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ و انچارج فرنٹ ڈیسک محمد وقار خاںصدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی ودیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے پنجاب گورنمنٹ نے فرنٹ ڈیسکوں کا قیام عمل میں لایا گیامصطفی آباد سمیت ضلع بھر کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر کو کمپوٹرئزڈ کر کے آن لائن کردیا گیا ہے،عوام کسی بھی قسم کی درخواست ، گمشدگی رپٹ اور کرایہ داران کے ریکارڈ کا اندراج کروا سکتے ہیں، جسے فوری طور پر آن لائن کر دیا جائے گا، ہر درخواست گزار کی درخواست پر تین روز کے اندر اندر کاروائی کرنا لازمی ہے، ہر درخواست کا سٹیٹس پولیس کے اعلان افسران آن لائن دیکھ رہے ہوتے ہیں،تھانہ کلچر میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے، کوئی بھی سائل گھر بیٹھے اپنی درخواست یا ایف آئی آر کا سٹیٹس انٹر نیٹ پر خودبھی چیک کر سکتا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Sardar Munir Ahmed

Sardar Munir Ahmed

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ن لیگ کا پنجاب میں 35سالہ دور اقتدار کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، پنجاب میں سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، یوتھ لون، دانش سکول، آشیانہ ہائوسنگ سکیم جیسے دیگر پراجیکٹ کرپشن کی وجہ سے فلاپ ہو چکے ہیں، ہر طبقہ حکمرانوں سے تنگ آ کر احتجاج پر مجبور ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ”انصاف سپورٹرز ٹیم”کے مرکزی چیئرمین سردار منیر احمد ڈوگر نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن چھپانے کیلئے تاریخ میں پہلی بار خطوط اور کروڑوں روپے کے تحائف کا سہارا لینا شروع کر دیاہے، کرپٹ حکمرانوں کے ایسے ہتھکنڈے انہیں پانامہ لیکس کے مقدمہ سے نہیں بچا سکتے، کارکنان تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کی جنگ ہر محاذ پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ مل کر لڑنے کا عزم کرچکے ہیں، احتساب سے کسی ایک جماعت یا شخص کو نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کو فائدہ ہو گا، ملک خوشحال ہو گا، سردار منیر ڈوگر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126