اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ایک ساتھ چلنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
مسلم لیگ ق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ، ملاقات میں گلے شکوے بھی ہوئے اور اگلے مرحلے میں چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کیاگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ملاقات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔