ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے نجی ٹیلی وژن کے کامیڈی شو ’’کپل شرما شو‘‘ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق سدھو نے یہ فیصلہ اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے کیا ہے۔ اب وہ کپل شرما شو کا حصہ نہیں ہونگے۔
خبریں ہیں کہ نوجوت سنگھ سدھو نے سیاسی میدان میں ایک بار پھر سرگرم ہوتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
دوسری جانب بھارتی پنجاب میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے باعث بھی نوجوت سنگھ سدھو ان دنوں مصروف ہیں۔