سبزیوں کا استعمال کینسر کے خطرات کم کر سکتا ہے

Vegetables

Vegetables

ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کے خدشات میں کمی اور جسمانی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

برطانیہ میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق تازہ اور ہرے پتوں والی سبزیاں سستی ختم کرتی ہیں اور ان میں پایا جانے والا ہیمو لیکونن خون کے خلیوں میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے جسکے باعث سبز پتوں والی سبزیاں کھانے والے افراد ہشاش بشاش اور چاق و چوبند رہتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ ایسی سبزیاں پھیپھڑے، سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خدشات میں کمی کیلئے بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔