امریکا (جیوڈیسک) امریکا کی ایک سو ستائیس ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مشترکہ فورس بنا لی۔ فیس بک، ایپل، گوگل، مائیکروسافٹ، اسنیپ سب امریکی صدر کے امیگریشن بین کے فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔
امریکا کی 127 ٹیکنالوجی کمپنیاں متحد ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن بین کے فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔ Tesla Inc او رSpaceX نے رات گئے اس فورس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ Silicon Valley بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف عدالت میں موجود ہے۔
گوگل، فیس بک، ایپل، مائیکروسافٹ، ٹوئٹر، انٹیل، نیٹ فلکس، اسنیپ اور اوبر بھی ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ میں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کے بیشتر ملازمین مہاجرین ہیں۔ ملازمین نے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی نامور کمپنیاں تارکین وطن کی محنت کی مرہون منت ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد کہا ہے کہ اگر امریکا میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکم نامہ معطل کرنے والے جج پر ہو گی۔