چالیس گھنٹے سے زیادہ کام صحت کیلئے خطرناک

Hours

Hours

کیا آپ بھی ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں؟ 80 سال سے رائج بین الاقوامی طور پر 48 گھنٹے کام کرنے کی متعین حد کا اعادہ کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق کے مطابق خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت مند زندگی کیلئے ہفتے میں کام کیلئے متعین وقت 39 گھنٹے تک ہونا چاہئے۔ خواتین کیلئے یہ حد 34 گھنٹے فی ہفتہ تک ہے۔

آدمیوں کیلئے یہ حد 47 گھنٹے تک اس لئے تھی کیوں کہ عموماًان کا وقت گھر داری کے کاموں میں اتنا صرف نہیں ہوتا جتنا خواتین کا ہوتا ہے۔

آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی کے محقق ہونگ ڈینھ کا کہنا تھا کہ اوسطاً عورتوں کی صلاحیتیں مردوں کے برابر ہونے کے باوجود ان کی تنخواہیں اور خود مختاری اوسطاًمردوں سے کم ہیں۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ خواتین کیلئے نوکری پر زیادہ گھنٹے صرف کرنا جیسی ان کے مالکان ان سے امید کرتے ہیں اپنی صحت سے سمجھوتہ کئے بغیر ممکن نہیں۔