کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے مزدور یونین اور متین پینل سے کے ڈی ایمپلائز یونین میں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے والے محمدعبدالمعروف نے کہا ہے کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین ہی مزدوروں کی حقیقی تنظیم ہے۔
کے دی اے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے اور مزدور حقوق کی جدو جہد کے لئے ملازمین کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر اپنے اور ساتھیوں کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری دلاور خان نے عبدالمعرف اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ مزدروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا۔
اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کے ڈی اے ایمپلائز یونی کے کارکنان اور رہنماء موجود تھے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر