کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام ہسپتالوں ،میٹرنٹی ہومز اور ڈسپنسریوں کوتمام ترسہولتوں سے آراستہ کرکے اسے جدید طرز پر ڈھالنے کے لئے کوشاں ہے جہاں عوام کو طبی سہولیات کے ساتھ ماں اور بچے کے صحت سے متعلق آگاہی کے ساتھ علاج و معالجے کو یقینی بنا کر عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کیا جائیگا۔
بااختیار اور صحت مند خواتین صحت مند گھرانے کے ساتھ صحت معاشرے کے قیام کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے این جی اوز کا کردار لائق تحسین مگر حکومتی سطح پر بھی اس حوالے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی این جی اوJHEPIOGOکے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت اور صحت اپنانا سکھی گھرانہ پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ کورنگی ڈاکٹر جمیل اور دیگر موجود تھے ورکشاپ سے JHEPIOGOکی پروگرام منیجر سُکھ ڈاکٹر لیلیٰ شاہ نے ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سُکھی گھرانہ جب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی خواتین کو بااختیار اور اُن کی صحت سے متعلق امور کا خصوصی خیال رکھیں اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے لہذا ہمارا ادارے گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے ہسپتالوں میں تولیدی صحت ،زچگی اور بچوں کی پیدائش میں وقفوں سے متعلق عوامی آگاہی فراہم کی جائے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظامات طبی مراکز کو فعال بنا نے کے ساتھ امراض سے متعلق عوامی آگاہی کے ھوالے سے سیمینار ،ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔