ملاوی (جیوڈیسک) کارروائی کے دوران میڈونا عدالت میں موجود تھیں۔ عدالت کے ترجمان کے مطابق گلوکارہ نے ضابطے کے مطابق بچوں کو گود لیا ہے۔
عدالت نے تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد اجازت دی ہے۔ میڈونا نے ایک یتیم خانے میں رہنے والے بچوں کو گود لینے کی درخواست دی تو مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسکے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔
میڈونا دو ہزار چھ اور دو ہزار نو میں ملاوی سے دو بچوں کو گود لے چکی ہیں۔ ملاوی افریقہ کا ایک غریب ملک ہے اور میڈونا وہاں بچوں کے لئے فلاحی ادارہ قائم کر رکھا ہے۔