ہمارے لئے حضور نبی کریمۖ سے سچی محبت ہی سب کچھ ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Hazrat Mohammad PBUH

Hazrat Mohammad PBUH

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن قائد روحانی انقلاب صوفی مسعودا حمد صدیقی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیلئے نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ۖ سے پکی اور سچی محبت ہی سب کچھ ہے ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی سے ہی معاشرے میں مثبت اصلاح پیدا کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ درودوسلام کی محافل سجانے سے اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب حضور نبی کریم ۖ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، توبہ کی قبولیت کیلئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی انتہائی ضروری ہے ،تربیتی نشست سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر محمد جنید نقشبندی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے نبی کریم ۖ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی ، اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0321-9424047