برطانیہ میں فالج، دل کے دورے، شیزوفرینیا اور ڈیمینشیا جیسی متعدد جسمانی اور دماغی بیماریوں سے تحفظ اور علاج کیلئے ایک نیا کیپسول پیش کیا گیا ہے جو اصل میں چاکلیٹ پر مشتمل ہے۔ ’’بلڈ فلو پلس‘‘نامی اس کیپسول میں (flavanols) کہلانے والے مرکبات موجود ہیں جو چاکلیٹ کے اہم ترین اجزا میں بھی شامل ہیں۔
5 سال کے دورن 18 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق اور یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی سے منظوری کے بعد یہ کیپسول فی الحال برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جسے دیگر یورپی ممالک میں متعارف کروانے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں لیکن امریکہ اور دیگر ممالک میں فروخت کیلئے اسے امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظوری کی ضرورت ہو گی۔
بلڈ فلو پلس کیپسول خالص (flavanols) پر مشتمل ہیں جنہیں پانی کیساتھ نگلا جاتا ہے جبکہ معدے میں پہنچ کر یہ کیپسول گھل جاتے ہیں اور (flavanols) باہر آکر اپنا اثر دکھانے لگتے ہیں۔