کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیبر یونین پاکستان کے مرکزی چیئر مین اور تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنماء زبیر خان کا پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کے بعدبھٹو خاندان کے آبائی قبرستان گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچ کر شہید بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر زبیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی لیبر ونگ نے عمران خان کی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ ان کے آگے آگے رہے لیکن عمران خان نے لیبر ونگ کو ہمیشہ نظر انداز کیا جس کے باعث میں نے اور ہمارے ساتھیوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرے سامنے دو بڑی پارٹیاں تھیں ایک پیپلز پارٹی اور دوسرے مسلم لیگ (ن) پی ایم ایل (ن) تاجر اور صنعتکاروں کی پارٹی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے مزدوروں اور لیبر ونگ تنظیموں سے محبت کرنے والی جماعت ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے عوامی خدمت اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کے لئے میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے کہاکہ جس دور میں کراچی میں ایم کیو ایم سے کوئی آنکھ نہیں ملا سکتا تھا میں نے اور میرے ساتھیوں نے ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کو عمران اسماعیل جیسے مفاد پرست لوگوں نے نقصان پہنچا یا اور آج مفاد پرست عناصر پی ٹی آئی کو یرغمال بنا کر نقصان پہنچا رہے ہیں زبیر خان نے کہاکہ میں نے 22سالہ بے داغ سیاسی سفر کے بعد پیپلز پارٹی میں محنت اور ایمانداری سے سیاست کرونگا ۔کراچی کے حالات اور ایم کیو ایم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے کہاکہ کراچی میں ایم کیو ایم 3گروپس میں تقسیم ہوچکی ہے کراچی کا 70فیصد وٹرز پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہا ہے انہوں نے کہاکہ میںپاکستان کے اس عظیم سیاسی مدبر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قبر پر اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کے بھٹو عزم کو فروغ دینے کے لئے اپنی توانیائیاں اور کاوشوں کو وقف کروں گا زبیر خان نے کہاکہ میں پنجاب اور سندھ کے متعدد اضلاع کا دورہ کرچکا ہوں مختلف اضلاع سے لوگ جو ق در جوق دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری 0321-2039650