دبئی (جیوڈیسک) پی ایس ایل ٹو کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہوئے۔ ٹاس جیت کر مصباح الحق نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان کا نشانہ بنے۔ ڈیوڈ میلان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی صرف 4 رنز بنا سکے۔
کامران اکمل نے 6 چھکوں کی مدد سے 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی نے 9 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔ شین واٹسن نے چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ محمد عرفان اور محمد سمیع نے دو دو شکار کئے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان ایک رن بنا کر میدان بدر ہوئے۔ بارش کے باعث پشاور کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 18 اوورز میں 173 رنز کا ہدف ملا۔ براڈ ہیڈن نے 39 گیندوں پر 73 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
ڈیوائن اسمتھ کو 55 رنز پر جنید خان نے آؤٹ کیا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں پر عبور کر لیا۔ شین واٹسن 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔