بخارسٹ (جیوڈیسک) عوامی احتجاج کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے متنازعہ قانون کے خالق وزیر انصاف فلورن یارڈچ نے استعفیٰ دے دیا لیکن دارالحکومت بخارسٹ کے وکٹری اسکوائر میں حکومت مخالف مظاہرہ جاری ہے۔
مطاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ وزیر انصاف کی تیار کردہ قانون میں پچاس لاکھ لیو تک مالی بدعنوانی کو جرم کے زمرے سے نکال دیا گیا تھا۔
یہ قانون 31 جنوری کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔